حکومت کے نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے سخت اقدام، انتہائی خطرناک فیصلہ کر لیا

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق معاملات پربات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جانے کی اجازت دی ، کوشش تھی کہ وہ شورٹی بانڈ دے کر جاتے۔اجلاس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، وزرا نے کہا کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی رپورٹس منظرعام پرنہیں لائی گئیں۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں نواز شریف کی واپسی یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کی ڈیوٹی لگادی ہے۔

اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی درخواست کا بھی تذکرہ ہوا۔ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی۔ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت کا فیصلہ ملنے کے بعد حکومت مریم نواز سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

install suchtv android app on google app store