وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا

وفاقی وزیر فیصل واڈا فائل فوٹو وفاقی وزیر فیصل واڈا

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں کہ آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں،اسمبلی میں ایک ملزم آتاہے اور دوسرے ملزم کی بات کرتا ہے۔

فیصل واوڈ ا نے کہا کہ ثابت ہواہے کہ نواز شریف ایک بار پھر ملک سے بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت میں شامل لوگوں پر الزامات ہیں تو ہم نے تو کسی ادارے کونہیں روکا ، ہمارے پاس کوئی سیف الرحمان نہیں ہے۔

فیصل واوڈا کا کہناتھاکہ کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے اورہم مریم نوا ز کا نام کسی بھی صورت ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں کہ آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔اسمبلی میں ایک ملزم آتاہے اور دوسرے ملزم کی بات کرتاہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شوگر ملزسے متعلق پالیسی بنائی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store