پی ٹی آئی کے دعوے رہ گئے دھرے کے دھرے، شفقت محمود کا حکومتی ناکامی کا بڑا اعتراف، بڑی خبر سے تہلکہ مچ گیا

شفقت محمود فائل فوٹو شفقت محمود

وفاقی وزیر شفقت محمود کا حکومتی ناکامی کا بڑا اعتراف سامنے آتے ہی ملکی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاہے کہ ملک بننے کے 72سال بعد بھی دوکروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سب ناکام ہوئے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ شہریت کے قانون سے بھارت کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح کی باتیں درست ثابت ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاستدان اپنے حلقے سے کٹ کر سیاست کا تصور نہیں کرسکتا ، اس وقت معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں۔ ملک بننے کے 72سال بعد بھی دوکروڑ بچہ سکولوں سے باہر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سب ناکام ہوئے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہم کو معیشت کی بنیادوں کو درست کرنا پڑے گا اور اس کے لئے ہم کوشش کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store