سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، وزیر مملکت زرتاج گل نے کسے مخاطب کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

زرتاج گل فائل فوٹو زرتاج گل

سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ وزیر مملکت زرتاج گل کے بیان نے تہلکہ مچا دیا۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ،شہباز شریف کوکفن چور کہنے والا ڈیوڈ روز انتظار کررہاہے۔

زرتاج گل نے کہا ہے کہ سیاست کیلئے بیٹیوں کا استعمال نہیں کرناچاہئے، سیاست اور کرپشن کو الگ رکھنا چاہئے ، سیاست سب کاحق ہے ، اپوزیشن مجرموں کوریلیف دلاکر معاشرے میں کیا مثال قائم کرنا چاہتی ہے؟ شہباز شریف کوکفن چور کہنے والا ڈیوڈ روز انتظار کررہاہے ۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر نہ ملنے پر سپیکر کودھمکیاں دی جارہی تھیں ، شاہد خاقان پروڈکشن آرڈر پر دھمکیاں دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھی بیرون ملک نہیں جانے دینا چاہتے تھے ، مریم نواز نے درخواست دی کہ میں والد کی عیادت کیلئے باہر جاناچاہتی ہوں لیکن ایک مجرم عیادت کیلئے کیسے باہر جاسکتا ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے ۔

install suchtv android app on google app store