زرداری صرف سندھ کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہیں چوہدری شجاعت کا حیران کن بیان سامنے آگیا

چودھری شجاعت اور صف علی زرداری فائل فوٹو چودھری شجاعت اور صف علی زرداری

چودھری شجاعت کا آصف علی زرداری کے حق میں بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی بیماری کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت سابق صدر آصف علی زرداری کے حق میں سامنے آئیے ہیں ۔ انہوں نے بیان دیا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کے سابق صدر رہ چکے ہیں قانون ان کو بیماری کے علاج کا حق دیتا ہے۔
آصف علی زرداری صرف سندھ کے نہیں پورے پاکستان کے صدر رہے ۔حکومت کو چاہیے کہ آصف علی زرداری کو تما م تر طبی سہولتیں فراہم کرے۔آصف علی زرداری کی بیماری کو صوبائیت کا رنگ نہ دیا جائے ۔ بلکے آصف علی زرداری کو علاج کا پورا حق دیا جائے۔یاد رہے آصف علی زرداری کی حالت تشویش ناک ہونے پر حال ہی میں حکومت نے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا تھا۔

ڈاکٹر عاصم ، شجیح صدیقی ، ڈاکٹر مظہر بادشاہ، ڈاکٹر نذیر بھٹی، ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر ذوالفقار غوری شامل ہیں .واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پرسماعت کے دوران پمز ہسپتال کو خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

تاہم اب مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت کی جانب سے آصف علی زرداری کے حق میں بڑا بیان آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائیت کو ظاہر نہ کیا جائے سب کیساتھ ایک سا عمل ہونا چاہیے۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر رہے ہیں، انہیں علاج کا پورا حق ہونا چاہیے۔واضح رہے نیب راولپنڈی نے جعلی اکاونٹس کیس میں تین ریفرنسز تیار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر بھجوائے اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 اپریل کو جعلی اکانٹس کیس میں پہلا ریفرنس اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف دائر کرنے کی منظوری دی تھی ۔

 

install suchtv android app on google app store