کابینہ کے کونسے اراکین مریم نواز کے بیرونِ ملک جانے کے حق میں اور کون خلاف؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

وفاقی کابینہ اراکین کی اکثریت نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کردی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مریم نواز کو باہر بھیجنے کی مخالفت کی۔

کابینہ اراکین کی اکثریت نے فیصل واوڈا کے مؤقف سے اتفاق کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا اور اسے تبدیل کرنے کی ہدایت دی۔
اوپی ایف بورڈ آف گورنرز میں تین آزاد ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جن میں عرفان مصطفیٰ، ذوالقرنین خان اور حارث چودھری شامل ہیں۔

کابینہ نے صاحبزادہ سعید اور محمد ادریس کے استعفوں کی منظوری بھی دی۔

کابینہ کی منظوری کےبعداو پی ایف بورڈ کے گورنرز کی تعداد 14 ہوگئی۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستانی قوانین کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم میڈیا کی زینت بنیں گے تو اس سے معاشرہ خراب ہو گا اور جرائم بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ مجرموں سے متعلق قانون سازی پر غور کررہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 12 نکات پیش کیے گئے جن میں سے چھ منظور ہوئے۔

install suchtv android app on google app store