وزیر اعظم عمران ہر ایک موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بن گئے آواز، مودی سرکار کو کھانے کے لالے پڑگئے

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں۔

آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے۔ 

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں، بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق پر بھارت کے خلاف اقدام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے حامیوں اور سلامتی کونسل سے اپیل کرنا ہوگی کہ بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی محاصرے کی مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اور اپنے حقوق اور حق خود ارادیت کے حصول کےلئے ان کی کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مساوات،انصاف اورانسانی حقوق کے تحفظ کا پیغام نبی اکرم نے 1400 سال قبل دیا،انسانی حقوق کے عالمی دن پرمسلمانوں کو نبی اکرم کا پیغام یاد رکھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ حکومت بلاتفریق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے پرعزم ہے،انسانی حقوق کے عالمی دن پردنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیرکی طرف مبذول کراناہوگی۔

واضح رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری لاک ڈاون اور کرفیو کا 128 واں دن ہے، حریت رہنما سید علی گیلانی نے آج انسانی حقوق کے دن پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store