ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شاہ محمود قریشی کے مطالبے نے تہلکہ مچا دیا۔۔۔ بڑی خبر سامنے آگئی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور تقریر شروع ہونے سے پہلے ہی ہال سےاٹھ کر باہر چلے گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے پیش نظر انڈین وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ وہ انڈین وزیر کی تقریر شروع ہوتے ہی احتجاجا ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران اجلاس سے آٹھ کر باہر چلے گئے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترک وزیر خارجہ چاوش أوغلو سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے ترک صدر کو پاکستان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں،ترکی میں پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور سینئر سفارتی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریںگے۔

اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو اور افغانستان کے وزیر خارجہ ادریس زمان کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریںگے۔ ہارٹ آف ایشیا استنبول عمل پر مبنی پہلی کانفرنس 2011 میں افغانستان کے متعلق منعقد ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store