صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نیب کو کیا مشورہ دیا؟ جان کر آپ کو بھی شدید حیرت ہوگی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر ردعمل دینا چھوڑ دے۔

اینٹی کرپشن کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو آج بھی اشرافیہ اور عام آدمی کے لیے الگ قانون کے چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق جس پر الزام لگتا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ اس کی دولت جائز ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ملکی سیاست سے بدعنوانی کا خاتمہ ووٹ کی طاقت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب غیرسیاسی بنیادوں پر آگے بڑھ رہا ہے، انتخابی نظام میں بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store