چیف الیکشن کمشنر کے لیے کون سے اہم نام شارٹ لسٹ ہوگئے؟ آج کی سب سے بڑی خبر سامنے آگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان

چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کےلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے نام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے لیے فضل عباس میکن اور اخلاق تارڑ کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔

حکومت نے فضل عباس میکن اور اپوزیشن نے اخلاق تارڑ کا نام چیف الیکشن کمیشن کے لیے دے دیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر کےلیے حکومت اور اپوزیشن کے فائنل کیے گئے نام پر پارلیمانی کمیٹی کےا جلاس میں غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر شیریں مزاری کی زیر صدارت ہوگا ،جس میں چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے ۔

install suchtv android app on google app store