حکومتی خزانے میں کتنے بلین کی بارش ہوئی؟ اور سارا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟ چیئرمین نیب نے سب بتادیا

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اسکرین گریب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ اب یہ سوال اٹھ رہاہے کہ آپ نے کیا کیاہے، آپ نیب سے پوچھ لیں کہ آپ نے کیا کیا ہے، آپ آئیں اور بیٹھیں، کچھ پارلیمینٹرینز میرے پاس تشریف لائے تھے، ان سے جو بات ہوئی انہوں نے کہا کہ آپ نے نیب کا تصور ہی تبدیل کر دیاہے۔

چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ 2017 سے اب تک 153 بلین کی ریکوری ہوئی ہے ، یہ ریکوری بھی حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی ہے ، چند دن پہلے جو خوشخبری سنائی جارہی تھی کہ 39 ارب روپے پاکستان میں آئے ہیں لیکن اگر پردے کے پیچھے کسی نے محنت کی ہے تو سب سے زیادہ کریڈٹ جاوید اقبال کو نہیں بلکہ نیب کو جاتاہے ۔

انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کی مناسب سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاکہ نیب جب سے وجود میں آیا ہے اس وقت سے اب تک 382 بلین کی ریکوری کی گئی ہے، یہ حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی ہے، زیادہ تاخیر نہیں کی کیونکہ حکومت کی بھی مالی حالت ہمارے سامنے ہے اور اپنی مالی حالت بھی ، 2017 کے بعد جب نیب میں تھوڑی سی تبدیلی ہوئی، تبدیلی اس حوالے سے کہ مداخلت کا مکمل خاتمہ تھا۔

چیئرمین نیب  کا مزید کہنا تھا کہ یہ ذہن میں رکھیں کہ مداخلت کا مکمل خاتمہ کیا گیا تھا ، یہ رضاکارارنہ نہیں تھا کہ ہم نیب میں مداخلت نہیں کریں گے، میں نے بہت واضح کہا تھا کہ مداخلت کا کوئی سوال نہیں ہے، آئین اور قانون کے مطابق کام کریں گے، آپ اپنا کام کریں اور ہم اپنا کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store