وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد طلب، معمول کی میٹنگ یا کوئی بڑا فیصلہ؟ اچانک فیصلے نے کھلبلی مچا دی

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کوسوموار کے روز اسلام آباد طلب کیا ہے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائےگاجبکہ بیورو کریسی اورحالیہ سیاسی تبدیلیوں کےحوالےسےبھی وزیراعظم عمران خان عثمان بزدارکو ہدایات دیں گے۔

ملاقات کے دوران صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ سردار عثمان بزدار کرپشن کے خلاف شکایات کیلئے ایپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریک انصاف کے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اُن کا دفاع کرتے دکھائی دیئے ہیں اور پنجاب حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے۔

دوسری طرف دو ہفتے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یہ اشارہ دیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی سطح پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے جائیں گے جس کے بعد گذشتہ ہفتے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت پنجاب میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

 

install suchtv android app on google app store