لندن کی فائنل میٹنگ کیلئے لیگی رہنماؤں نے نوازشریف کو کیا ایجنڈا بھیجا؟ اندر کی کہانی نے تہلکہ مچا دیا

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی لندن میں ایک میٹنگ فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی لندن میں ایک میٹنگ

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی لندن میں ایک میٹنگ ہوچکی ہے اور اب سابق وزیراعظم نوازشریف سے فائنل میٹنگ ہونا باقی ہے جس کے لیے ایجنڈا انہیں بھجوادیاگیا۔

زرائع کے مطابق لندن کی فائنل میٹنگ کیلئے لیگی رہنماؤں نے جو ایجنڈا نواز شریف کو بھیجا گیا ہے اس کی شقیں درج ذیل ہیں۔ 1۔آرمی ایکٹ میں ترمیم۔ 2۔الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی۔ 3۔اِن ہاؤس تبدیلی۔ 4۔پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔ 5۔لیڈر شپ کے خلاف مقدمات پر نون لیگ کا رویہ۔ 6۔حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز۔ 7۔نیا بیانیہ کیا ہونا چاہئے۔ 8۔اسٹیبلشمنٹ سے مراسم۔ اب دیکھتے ہیں کہ میٹنگ میں کس کس پر بحث ہوتی ہے۔

بیمار نواز شریف نے باقاعدہ سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی صحت بھی بہتر نہیں۔ شاید اِسی لئے نواز شریف، شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کے موضوع پر بالکل خاموش ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کچھ ایسا ہو جائے کہ مستقبل میں اقتدار مریم نواز کو ملے۔ انہیں تمام مقدمات سے باعزت بری ہونا چاہئے ۔ مریم نواز کی موجودہ خاموشی شاید اِسی طرح کی کسی ڈیل کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے"۔

install suchtv android app on google app store