آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلا دورہِ لاہور، سب سے پہلا کیا کام سرانجام دیا؟ حیران کن خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلا دورہ رحیم یار خان اور بہاولپور کا کیا جس کے بعد اب وہ لاہور پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد کے موقع پر داتا صاحب کے اطراف سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا، جنر ل قمر جاوید باجوہ نے داتا صاحب حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف اس موقع پر داتا صاحب کے احاطے میں بیٹھ گئے اور کچھ وقت بھی گزارا جس دوران وہ فاتحہ خوانی کرتے رہے۔

آرمی چیف آج لاہور میں اپنا مصروف ترین دن گزاریں گے جس دوران وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں دیگر اہم معاملات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

یاد رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور سپریم کورٹ نے حکومت کو قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا ۔

install suchtv android app on google app store