شہباز شریف عمران خان سے ہاتھ ملانے کو تیار وزیراعظم کو کیا پیغام بھیج دیا ؟ جانیے اس خبر میں

وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ خلوص کے ساتھ گفتگو کریں۔

ان کا کہنا ہےکہ اس عہدے کے لیے بہترین امید وارکے لیے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق آج کے روز میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماوں کا اجلاس لندن میں طلب کیا تھا۔ اجلاس میں مریم اورنگزیب کے علاوہ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔انھوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کی اور ایک نجی ہوٹل میں اجلاس میں شرکت بھی کی۔

اجلاس کے بعد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم سب نے ابھی میاں نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے، ڈاکٹر عدنان نے میاں محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں اطلاع دی ہے،پیٹ سکین کے بعد مزید علاج معالجے کے بارے میں بتایا گیا ہے، پلیٹ لیٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نواز شریف نے اپنے ساتھیوں اور عوام کی دعاوں کا شکریہ ادا کیا ہے، اللہ نے چاہا تو نواز شریف جلد صحت یاب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز جب بھی اجازت دیں گے تب وہ وطن واپس آ جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ اس میں پاکستان کو درپیش اہم مشکلات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ا نھوں نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر وزیراعظم کو جواب دے دیا ہے، وزیراعظم کے خط پر وزیراعظم کے جواب کا بھی جواب دے دیا ہے، کوشش ہوگی کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ خلوص کے ساتھ گفتگو کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ عہدے کے لیے بہترین امید وارکے لیے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ یاد رہے کہ سینئر صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ بیورو کریسی عمران خان کی خبریں لندن پہنچا رہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ جو بیورو کریسی عمران خان کو خبریں دی رہی ہے وہی بیوروکریسی لندن میں پل پل کی خبریں پہنچا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویودیتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جو بیورو کریسی عمران خان کو خبریں دیتی ہے وہی بیورو کریسی عمران خان کی پل پل کی خبریں لندن پہنچا رہی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑکیا گیا تھا، لاہور کو 2 زونز میں تقسیم کر دیا گیاتھا، صوبے کے 31 ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئےتھے، کمشنر لاہور بلال آصف لودھی کو تبدیل کرنے اور سیف انجم کو کمشنر لاہور تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store