خواہش مند افراد ہوجائیں تیار، ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھل گئے

ایوانِ صدر پاکستان فائل فوٹو ایوانِ صدر پاکستان

ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں، داخلے کے خواہش مند افراد کو شناختی کارڈ ساتھ لے کر آنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیئے گئے ہیں، خواہش مند افراد کو شناختی کارڈ کے بغیر ایوانِ صدر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر پاکستان عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا ایوانِ صدر ہفتہ کو دوپہر ڈھائی بجے تک عوام کے لئے کھلا رہا اور ایوانِ صدر میں داخلے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ایوان صدر صبح 11 سےدوپہر ڈھائی بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایوان صدر کو عام عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ اہم سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی، اس سلسلے میں سب سے پہلے گورنر ہاؤس پنجاب، گورنر ہاؤس مری، گورنرہاؤس خیبرپختونخوا اور گورنر ہاؤس سندھ کو عام شہریوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store