فرینڈز آف خان کے آگے کونسے اہم رہنما بھی بےبس؟ اور اپوزیشن کے جانب رابطے سے متعلق نیا ٹویٹ آگیا

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما احسن اقبال فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں حکومت سے متعلق اہم دعویٰ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر تبدیلی آچکی اور پارٹی کے اندر سے مائنس ون ایجنڈا نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی اراکین اپوزیشن سے رابطے کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ”مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ PTI کے اندر سے نکل رہا ہے - PTI کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں - فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزراءبھی بے بس ہیں۔ پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں . PTI ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے۔“

 

install suchtv android app on google app store