نواز شریف کے علاج کے ساتھ سیاسی سرگرمیاں بھی شروع، اہم ترین ملاقات مگر کس سے؟ حیران کن خبرآ گئی

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں، ایسے میں انہوں نے سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کردیا ہے۔

لندن میں نواز شریف سے شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر نے مسلم لیگ ن کے قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان بھی غیررسمی ملاقات ہوئی ہے جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم اور الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔

خیال رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی کی ہائی کمان کو لندن طلب کر رکھا ہے، جمعہ کے روز ن لیگ کا اہم ترین اجلاس ہونا تھا جو نواز شریف کے طبی معائنے کے باعث ملتوی ہوگیا تھا، ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس اب ہفتے کے روز ہوگا جس میں شرکت کیلئے خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، پرویز رشید، ملک احمد خان، امیر مقام، ایاز صادق اور دیگر لندن پہنچ چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store