وزیر اعظم کا شہباز گل کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ۔۔۔پنجاب سے اب وفاق میں، جان لیں اس خبر میں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی قسمت ایک بار پھر کھل اٹھی،وزیر اعظم نے وفاق میں اہم ذمہ داری دینے کافیصلہ کر لیا،آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

چندماہ قبل ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹائے جانے والےڈاکٹر شہباز گل کومرکز میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ ہو گیا ہے اوراِنہیں اب وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کیا جائے گا ،اس سلسلہ میں آئندہ24 سے 48 گھنٹوں میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما سینیٹر فیصل جاوید کو بھی وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری تفویض کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مختلف امور پر تحفظات کےسبب اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا تھا ،جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ ممکن ہے شہباز گل کو مرکز میں کوئی ذمہ داریدے دی جائےتاہم تین ماہ بعد ڈاکٹر شہباز گل کو وزیر اعظم عمران خان کا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت اطلاعات و نشریات میں اصطلاحات، حکومت کےجانب سے شروع کیے جانے والے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں ، معاشی و اقتصادی ترقی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ضمن میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا کردار اور مستقبل کے لائحہ عمل پر اجلاس بھی ہوا تھا جس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ڈاکٹرشہباز گل بھی شریک ہوئےتھے۔

install suchtv android app on google app store