اہم ترین ارکان اسمبلی نااہل قرار، حکمران جماعت کی صفوں میں کھلبلی، بڑی خبر نےتہلکہ مچا دیا

اہم ترین ارکان اسمبلی نااہل قرار فائل فوٹو اہم ترین ارکان اسمبلی نااہل قرار

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

ہائیکورٹ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین خواتین ممبران اسمبلی کی نااہلی کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی تو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار نے کنول شوزب،ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کی اہلیت کو چیلنج کیا کرتے ہوئے انہیں 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی ہے۔

عبد اللہ خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ان کے وکیل احمد رضا قصوری نے موقف اختیار کیا تھاکہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دہری شہریت رکھتی تھی جب کہ تاشفین صفدر نے بھی دہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں، اس کے علاوہ کنول شاہ زیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی، اس لئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

install suchtv android app on google app store