نیپرا نے بجلی صارفین پر ایک بار پھر بڑا بمب گرا دیا

نیپرا نے بجلی صارفین پر ایک بار پھر بڑا بمب گرا دیا فائل فوٹو نیپرا نے بجلی صارفین پر ایک بار پھر بڑا بمب گرا دیا

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا

نیپرا نے یکم دسمبر سے26 پیسے فی یونٹ بجلی منہگی کردی۔ بجلی منہگی ہونے سے صارفین پر سالانہ 14ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے 26 پیسے فی یونٹ بجلی منہگی کردی ، بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا، بجلی منہگی ہونے سے صارفین پر سالانہ 14ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی منظوری کے بعد پاورڈویژن نے فی یونٹ بجلی 26 پیسے منہگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نیپرا کی طرف سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت منظوری دی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے لیکٹرک صارفین پرنہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ماہانہ300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے قیمت نہیں بڑھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی منہگی ہونے سے صارفین پر سالانہ 14ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ دوسری جانب وزارت توانائی نے رواں مالی سال جولائی سے اگست کی بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔


ہائیڈل 5روپے 64 پیسے، گیس 8 روپے 33 پیسے، آر ایل این جی 13 روپے 83 پیسے، کوئلہ 12 روپے 4 پیسے، ونڈ 9 روپے 17 پیسے‘ سولر 10 روپے 66 پیسے فی کلو واٹ ہے جبکہ ملک میں اس وقت پیدا ہونے والی بجلی کا 30.8 فیصد آر ایل این جی ، 18 فیصد گیس ، 15.1 فیصد کوئلہ سے جبکہ صرف 9.5 فیصد پانی سے ہو رہا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کو وزارت کی جانب سے آگاہ کیا گیا کہ نیوکلیئر سے 9 روپے 26 پیسے‘ ایچ ایس ڈی 17روپے 8 پیسے‘ ایران سے آنے والی بجلی 14 روپے 64 پیسے، گنے کے پھوگ سے 9 روپے 67 پیسے، ایف او سے 23 روپے 96 پیسے فی یونٹ پیداواری لاگت آرہی ہے۔ نیوکلیئر سے 5.1 فیصد بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ آر ایف او سے بجلی کی پیداوار چار فیصد ہے۔

install suchtv android app on google app store