شہبازشریف ڈیلی میل کی خبر کا جواب نہیں دے سکے مگر کیوں؟ بڑی وجہ نے سب کو چونکا دیا

وزیراعظم  اور شہبازشریف فائل فوٹو وزیراعظم اور شہبازشریف

وزیراعظم نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بہت کچھ کہہ ڈالا۔ شہبازشریف ڈیل میل کی خبر کا جواب نہیں دے سکے۔

شہبازشریف ڈیلی میل کی خبر کا جواب نہیں دے سکے کیونکہ، وزیراعظم نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بہت کچھ کہہ ڈالا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسا کمایا ،شہبازشریف ڈیل میل کی خبر کا جواب نہیں دے سکے،

شریف فیملی نے کرپشن کا نیٹ ورک چلایا، شہزاد اکبر نے حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی ، معاشی اوراحتساب کے عمل سے متعلق مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ترجمان شہزاد اکبر کے سوالات کا ن لیگ سے جواب پوچھیں۔

شہزاد اکبر نے حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسا کمایا ۔ شہبازشریف ڈیل میل کی خبر کا جواب نہیں دے سکے۔ شہبازشریف کے داماد اور بیٹے بھگوڑے ہیں۔ شریف فیملی نے کرپشن کا نیٹ ورک چلایا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب گورننس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کوعمران خان کو حالیہ انتظامیہ تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ 

وزیراعظم نے عثمان بزدار کو پنجاب میں گڈ گورننس مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ عوام کو بھرپور انداز میں ریلیف فراہم کیا جائے۔ ریاست ایک احساس کا نام ہے۔ معاشرے کے کمزورطبقات کو اوپر اٹھانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گورننس میں بہتری کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔ پنجاب کو بہترین ٹیم دی، اب کارکردگی دکھانا ہو گی۔ پنجاب میں حالیہ تبدیلیوں کا مقصد بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ ، گورننس میں واضح بہتری نظرآنی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store