ن لیگ کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے لندن پلان تیار۔۔۔ حکومتی حلقوں میں سخت تشویش

Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa on Thursday met the foreign ministers of Saudi Arabia and United Arab Emirates فائل فوٹو Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa on Thursday met the foreign ministers of Saudi Arabia and United Arab Emirates

مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے لندن پلان کی تیاری شروع کردی۔ن لیگی رہنماؤں نے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے لندن میں سرجوڑ لیے، ن لیگ حکومتی اتحادیوں اور ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے لندن میں اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں شرکت کیلئے سینئر لیگی رہنماء خواجہ آصف، سردار ایازصادق، مریم اورنگزیب لندن پہنچ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر ن لیگ شہبازشریف لیگی رہنماؤں کو ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اہم ٹاسک سونپیں گے۔ ن لیگی قیادت ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے ساتھ ناراض حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔ن لیگ کے لندن میں ہونے والے اہم اجلاس میں اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔

ن لیگ نے اگر مناسب سمجھا کہ ان کے پاس ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نمبرز پورے ہیں تو مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کرآئے گی۔

اپوزیشن جماعتوں میں پیپلزپارٹی نے پہلے ہی ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت کررکھی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے 8 دسمبر کو مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کردی،کہاں گیا بجلی گیس سستی کرنے کا وعدہ؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کہاں گیا بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ؟ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی کے ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کے خلاف بےبنیاد الزامات لگے اور دشمنوں کو پراپیگنڈہ کا موقع ملا۔ قومی منصوبوں پر سیاست کر کے ہم ملک کا نقصان کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store