اس سال موسم سرما میں شہریوں کو گیس ملے گی یا نہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے خبر سنا دی

سوئی ناردرن گیس فائل فوٹو سوئی ناردرن گیس

اس سال موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

حکومت نے گیس صارفین کو خوشخبری سنادی ہے۔۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بار موسم سرما میں صارفین کو گیس کی بندش یا پھر لو پریشیر کا سامنا نہیں کرے گا۔ ایس این جی پی ایل نے بلا تعطل گیس کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جی ایم لاہور کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس سال حکومت کی جانب سے زیادہ گیس امپورٹ کی جا رہی ہے تاکہ لو پریشر کے مسائل نہ ہوں۔


ہمیں آنے والے سیزن اور آئندہ سردیوں میں بھی گیس زیادہ مقدار میں ملے گی۔جب کہ گیس چوری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی ہمیں کوئی شکایت موصول ہوتی ہے،ہماری ٹیمیں بروقت کاروائی کر کے ڈائیریکٹ کنکشز منقطع کر رہی ہیں۔

جب کہ کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بھی کاروائی کہ جا رہی ہے۔اس سے قبل عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری بھی سنائی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے گیس بلوں کے ٹیرف کو تبدیل کردیا ہے۔بق ٹیرف کو تبدیل کرتے ہوئے صارفین جتنی گیس استعمال کریں گے اتنا ہی بل بھیجا جائے گا۔آئندہ آنے والا بل فی یونٹ سیلب کے مطابق ہوگا۔ بلنگ فلیٹ ریٹ کے بجائے الگ الگ سیلب کے مطابق ہوگی۔حکومت کے گیس ٹیرف کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو عوام نے سراہا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام پربڑھتے دباوٴ کے موقع پر گیس ٹیرف میں تبدیلی عوام کیلئے خوشخبری سے کم نہیں ہے۔


اس سے قبل گیس 720روپے فی ایم ۔ ایم ۔ بی، ٹی، یو سے بڑھا کر 1300روپے کی کردی گئی تھی۔ واضح رہے حکومتی اقدام سے قبل تاجربرادری نے حکومت سے گیس ٹیرف میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا اورموقف اختیار کیاتھا کہ چھوٹے ہو ٹلوں اور چا ئے خانو ں اور تندوروں کے گیس کے ٹیرف میں اضافے سے ان کا روباری حضرات کا جسم وجاں کا رشتہ بر قرار رکھنا مشکل ہو گیا ۔

 

install suchtv android app on google app store