خیبر پختونخوا حکومت نے بی آرٹی کی تحقیقات روکنے کیلئے اہم قدم اٹھالیا

خیبر پختونخواحکومت نے بی آرٹی پر ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا فائل فوٹو خیبر پختونخواحکومت نے بی آرٹی پر ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

خیبر پختونخواحکومت نے بی آرٹی پر ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔

خیبر پختونخواحکومت نے بی آرٹی پر ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا ، کیس آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔ حکومت کا موقف ہے کہ نیب میں منصوبے کی تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے ،کیس دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جانے کے لیے کیس تیار ہے، آئندہ ہفتے کیس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو 45 دن میں بی آرٹی کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ بی آر ٹی سے متعلق نیب کی تحقیقاتی رپورٹ پر خیبر پختونخوا حکومت پہلے ہی حکم امتناع حاصل کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے لیے بڑی خوشخبری۔ پیپلز پارٹی کی کونسی اہم نشست چھین لی؟ جانیے اس خبر میں

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پرتحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ نے 104 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹ لی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مجموعی طور پر 145 میں سے 139 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا جن میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 100 ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 4 اضافی ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store