مریم نواز کی ضمانت سے متعلق قومی احتساب بیورو نے اہم قدم اٹھالیا، نواز لیگی شش و پنج کا شکار

مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز

مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب نے بڑا قدم اٹھالیا۔

قومی احتساب بیورو نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ نیب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشن دیں اور آبزرویشن سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لئے عدالت سے استدعاکی جاتی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے اور مریم نواز کی ضمانت مسترد کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم کی ضمانت خلاف قانون ہے۔ یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے اکتیس اکتوبر کو چوہدری شوگرملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت پر رہا کیاتھا۔

مزید پڑھیں: 17دسمبر کو پرویزمشرف کیس کا فیصلہ، بیرسٹر سلمان نے اہم پہلو اٹھالیا۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

یاد رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہےکہ پرویزمشرف کیس میں 17دسمبر تک فیصلےکا امکان نہیں، وہ علیل ہیں اور سزا نہیں ہوسکتی۔

 

install suchtv android app on google app store