سردار رضا ہوگئے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ریٹائرڈ، کس نے لے لی انکی جگہ؟؟؟ اہم خبر آگئی

سردار رضا چیف الیکشن کمشنر فائل فوٹو سردار رضا چیف الیکشن کمشنر

سردار رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے اور انکی جگہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف بھی اٹھا لیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے، قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے طور پر حلف اٹھانے والے جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر ہیں، ممبر کے پی ارشاد قیصر نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا۔

سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن میں صرف 2 ممبران رہ گئے ہیں، ارکان اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک آ چکا ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن اس مسئلے کو سپریم کورٹ لے جا چکی ہے۔

عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ ممکنہ آئینی بحران حل کرنے کے لیے مناسب فیصلہ کرے، ارکان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ناموں پر غور و فکر کے بعد ختم ہو گیا تھا، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہونے کے بعد آرٹیکل 213 خاموش ہے، آرٹیکل کی خاموشی سے آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔

وفاقی‌ حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3 نام سامنے آ چکے ہیں، جن میں بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان شامل ہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، آج کل میں ناموں پر اتفاق ہو جائے گا۔

install suchtv android app on google app store