یہ اقتدار والوں کا شہر ہے،اِن ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف، بڑے بیان نے ہلچل مچا دی

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

یہ اقتدار والوں کا شہر ہے،اِن ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد کو’ کوفہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اسلام آباد کو اس لیے کوفہ قرار دیتی ہوں کیونکہ یہ اقتدار والوں کا شہر ہے،اِن ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف،کٹھ پتلی صدر ہونے سے بہتر ہے کہ شہباز شریف اپنی پارٹی کے حقیقی صدر بن جائیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عالیہ آغا اکیڈمی آف انٹرنل آرٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد کو کوفیوں کاشہر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد اقتدار اور اقتدار والوں کے لئے کھڑے رہنے والوں کا شہر ہے،اس لئے یہ کوفہ والوں کا شہر ہے۔ایک موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سٹیج پر بیٹھی خواتین سے پوچھا کہ اس تقریب کا عنوان کیا ہے؟ تو اس پر بھی ایک قہقہ بلند ہوا تاہم اُنہوں نے اپنی بات کو جاری رکھا۔

اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی میں اِن ہاؤس تبدیلی لائیں پھر پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں،ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں لیکن فیصلے ان کی جگہ کوئی اور کرتا ہے،کٹھ پتلی صدر ہونے سے بہتر ہے کہ پہلے اپنی پارٹی کے حقیقی صدر تو بن جائیں،اِن ہاؤس تبدیلی کا بیان بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اِن حسرتوں کے لئے ان سے ہمدردی ہی کی جاسکتی ہے،اِن ہاؤس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں، پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں،چیئرمین سینٹ تبدیل کرنے کے معاملے میں اپوزیشن کو جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا وہ شاید شہباز شریف بھول گئے ہیں،بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے اپنے دعوؤں پر عمل کریں،پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق اپنی جماعتوں کو یرغمال نہ بنائیں۔

install suchtv android app on google app store