یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے، وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟ بڑے بیان نے تہلکہ مچا دیا

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟ مجرم نوازشریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی جاناچاہیے.

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نےکہاہےکہ یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟جن کےگھر سے14ووٹ کم آئے ہوں وہ تبدیلی خاک لائیں گے؟ مجرم نوازشریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی جاناچاہیے، شہبازشریف نےجس دن سچ بولا اُن کی سیاست ختم ہوجائے گی، وہ نوازشریف کے ساتھ ٹوکن کے طور پر گئے ہیں، یہ جب لندن جاتے ہیں کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع طے شدہ مسئلہ ہے اور توسیع سادہ اکثریت سے ہوگی۔

لاہور میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمدکاکہناتھاکہ شہباز شریف نوازشریف کیساتھ بطور ٹوکن گئے ہیں،شہباز شریف جب لندن جاتے ہیں توکوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں،یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟ جن کے گھر سے14ووٹ کم آئے ہوں وہ تبدیلی خاک لائیں گے؟شہبازشریف نے جس دن سچ بولا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔

اگر مجرم نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی حق حاصل ہے،مولانا فضل الرحمان تین سال بعد والے دسمبر کی بات کر رہے ہیں؟سال بھی بتائیں،دسمبر2019فضل الرحمان کے دیکھتے دیکھتے گزر جائیگا،جس کو شوق ہے وہ تحریک عدم اعتماد لے آئے۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ آپ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف ہونا چاہیے توپھر کیوں اپنی پسند کا جج لگواتے ہیں؟اتفاق رائے سے الیکشن کمشنر لگوایاپھر 2018الیکشن کے نتائج کیوں نہ تسلیم کیے گئے؟ہمیں من پسند نہیں،اچھا جج لگانا چاہیے، پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتیں کرنے لگیں تووہ دن بھی آئیگا کہ عدالتیں ہی پارلیمنٹ کافیصلہ کرینگی۔

اُنہوں نےلاہور واہگہ شٹل ٹرین 14 دسمبر سے چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، تاریخ میں پہلی بار ریلوے مسافر میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان میں مسافرٹرینیں منافع میں جارہی ہیں،میں نے 4آنے خرچ نہیں کیے اورریلوے کو نفع دیا، ایم ایل ون سے ایک لاکھ افراد کو روزگارملے گا،ایم ایل ون کا1872کلومیٹرتک نیا ٹریک ہوگا۔

ایم ایل ون کے ٹریک میں کوئی پھاٹک نہیں ہوگی،ریلوے خسارے کو تین سال میں ختم کر دیں گے،فریٹ ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ کم کر رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان ایم ایل ون میں تاریخی کام کررہے ہیں اس تاریخی کام سے پاکستان ریلوے ملک کی اکانومی میں ایک تاریخی کردار ادا کرے گی، پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں سے ہے جہاں پسنجر ٹرینیں منافع میں جاتی ہیں ورنہ پسنجر ٹرینیں نقصان میں جاتی ہیں اور فریٹ ٹرینیں منافع میں جاتی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ25د سمبر سے فوڈ کورٹ کا افتتاح کرنے جارہے ہیں بعدازاں راولپنڈی اور کراچی میں فوڈ کورٹ بنائیں جائیں گے‘ فوڈ کورٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اس کا مقصد اُن کو مارکیٹ سے نکالنا نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر مقابلتاً اسی قیمت میں اچھافوڈ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے لیے کوئلہ ڈیلیوری سسٹم موجود نہیں ہے ہم فیصل آباد کے لیے کوئلہ ڈیلیوری سسٹم کے لیے کنویئر بیلٹ متعارف کروارہے ہیں بعدازاں جیا بگا میں بھی ایسا ہی سسٹم بنایاجائے گا‘پاکستان ریلوے 7کروڑ مسافروں کو سہولت مہیاکررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن ہم نے ریلوے کی تاریخ میں ریکارڈ 103 ملین روپیہ ٹکٹوں کے ذریعے اکٹھاکیاہے‘انہوں نے کہا کہ پچھلے 72 سال میں فریٹ کے شعبوں میں توجہ نہیں دی گئی۔

install suchtv android app on google app store