وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں کو ایسا کیا بڑا سرپرائز دیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

پاکستان کے سرکاری دفاتر کو کاغذ سے پاک کرکے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی مہم کی افتتاحی تقریب آغاز کر دیا۔

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو کاغذسے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان آج ’ ڈیجیٹل پاکستان‘ مہم کا آغاز کر دیا ۔ مذکورہ مہم کے تحت حکومتی اداروں کوکاغذوں سے پاک کرکے سرکاری اداروں کے درمیان خط وکتابت کو ڈیجیٹل بنایا جائے گا، ’ڈیجیٹل پاکستان‘ مہم کی افتتاحی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ خیال رہے کہ ’ڈیجیٹل پاکستان‘ منصوبہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیراہتمام ہوا ، وزیراعظم عمران خان نے اگست میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ٹاسک سونپا تھا جس نے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے پر 3 ماہ میں کام مکمل کیا ہے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کا بڑا فیصلہ، سرکاری ملازمین کارکردگی دکھائیں یا گھر جائیں، حکومت کا خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2019ءتیار کر لئے ہیں۔ سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی 60 سال کی عمر کا تحفظ ختم ہوگا۔ کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین قبل از وقت ریٹائر کئے جائیں گے۔ملازمین کو ریٹائر کرنے کے حوالے سے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کیلئے تین مختلف ریٹائرمنٹ کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی گئی ہے اور گریڈ 17 سے 19 تک گریڈ 20 سے 22 کے ملازمین کیلئے بھی ریٹائرمنٹ کمیٹی بنے گی۔ریٹائرمنٹ کمیٹیاں ریٹائر کرنے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گی۔

ریٹائر کئے جانے والے ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت اور اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے غیر فعال ہوگا ۔نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت اور اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے غیر فعال ہوگا ۔

install suchtv android app on google app store