وزیراعظم کا قانون سازی امور سے متعلق بڑا فیصلہ

قانون سازی امور کیلئے وزیراعظم کا کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ فائل فوٹو قانون سازی امور کیلئے وزیراعظم کا کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

قانون سازی کے امور نمٹانے کیلئے کپتان نے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے قانون سازی کے امور نمٹانے کے لیے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم ہونگے۔
کمیٹی میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، شہزاداکبر، اٹارنی جنرل انور منصور، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری قانون،جوائینٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس شامل ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلانیہ کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر امور سنبھالیں گے۔ کمیٹی قانون سازی اور موجودہ قوانین میں ترامیم کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات پارلیمنٹ یا کابینہ کو دے گی۔

install suchtv android app on google app store