1971کی جنگ کے ہیرو پاکستانیوں کے دلوں میں آج بھی زندہ

میجر محمد اکرم شہید کا 48واں یوم شہادت فائل فوٹو میجر محمد اکرم شہید کا 48واں یوم شہادت

میجرمحمد اکرم شہید کا 48واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے 1971کی پاک بھارت جنگ میں لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا اور انہیں نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

میجر محمد اکرم شہید کا اڑتالیسواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے،دھرتی ماں کے بہادر شیردل سپوت نے انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ میں دشمن سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

میجر محمد اکرم4 اپریل1938 کو ڈنگہ میں پیداہوئے اور13اکتوبر1963 کو بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔ 1965میں انہیں کیپٹن اور 1970میں میجر کے عہدے پر ترقی ملی ۔ میجر محمد اکرم نے5 دسمبر1971 کو مشرقی پاکستا ن کے کوہلی محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور انہیں نشان حیدر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

انیس سواکہترکی جنگ کے آغاز کے وقت وہ ہلّی ضلع دیناج پور میں فرینٹیر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی قیادت کررہے تھے۔انہوں نے دو ہفتے تک دشمن کو پاکستان کی سرزمین پر ایک انچ بھی آگے نہ بڑھنے دیا اور دشمن کے اوسان خطاکردیئے۔

وہ بے مثال جرات و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری دم تک لڑے انہوں نے پانچ دسمبر انیس اکہتر کومادروطن کیلئے اپنی جان قربان کردی ان کی لازوال بہادری اور شجاعت پر دشمن بھی داددیئے بغیرنہ رہ سکا۔

میجراکرم کی جرات کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں ملک کاسب سے بڑا عسکری اعزازنشان حیدرعطا کیا۔ وہ بنگلہ دیش میں بوگرا کے مقام پرآسودۂ خاک ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store