اسلام آبادہائیکورٹ میں آج ہوگی اہم پیشی، زرداری کی صمانت کے امکانات کتنے فیصد روشن؟ اہم خبر آگئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری فائل فوٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، اسلام آبادہائیکورٹ کا خصوصی بینچ آج درخواست پرسماعت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ طبی حالات کے پیش نظرضمانت منظورکی جائے، فریال تالپور کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر بھی سماعت آج ہو گی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بینچ آج درخواست پرسماعت کرے گا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق درخواست پرسماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس، بلاول بھٹو زرداری کا بڑا فیصلہ۔۔۔حکومتی حلقوں میں ہلچل

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں قائم علی شاہ، یوسف رضا گیلانی، نیربخاری،فرحت اللہ بابر،راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، مخدوم احمد محمود،علی مدد جتک،فیصل کریم کنڈی، نفیسہ شاہ، پلوشہ خان اور مصطفی نواز کھوکھرنے شرکت کی۔

 

install suchtv android app on google app store