دنیا کو درپیش بڑے مسائل سے کس طرح نمٹنا ہوگا؟ شاہ محمود قریشی نے کیا حل نکال لیا جانیے اس خبر میں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش بڑے مسائل سے کسی ایک ملک کا تنہا نمٹنا ممکن نہیں۔

دوحا میں دوسرے کوالالمپور سمٹ(کے ایل) وزارتی اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ایل سمٹ میں شامل ممالک کے پاکستان سے گہرے ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، ہم ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک مل کر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی صلاحیتوں کو اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جائے۔

install suchtv android app on google app store