حکومت میں سیکیورٹی پر کروڑوں روپے خرچ، شہباز شریف اور عثمان بزدار کا کس نے کیا موازنہ؟ بڑی خبر آگئی

شہباز شریف اور عثمان بزدار فائل فوٹو شہباز شریف اور عثمان بزدار

حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے، سیاسی تبدیلی کی باری بھی آ گئی ہے، حکومت میں رشتے داروں کی سیکیورٹی پر کروڑوں روپے خرچ آتا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پہلی بار منتخب عثمان بزدار کی کارکردگی تجربہ کار شہباز شریف سے کئی گنا بہتر ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں سابق حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے دورِحکومت میں رشتے داروں کی سیکیورٹی پر کروڑوں روپے خرچ آتا تھا، عثمان بزدار نے سیکیورٹی کے خرچے میں 55 کروڑ روپے کی کمی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے آٹھ آٹھ کیمپ آفس ہوتے تھے جبکہ پنجاب کے حالیہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بزدار نے مہمان نوازی فنڈ میں آٹھ کروڑ روپے کمی کی ہے، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے خرچ میں ایک سال کے دوران 60 فیصد کمی کی گئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان کرتے ہوئے سابق حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے بہت سے فرق گنوائے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کے بعد اب سیاسی تبدیلی کی باری بھی آ گئی ہے ، فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو وزیرا اطلاعات بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، اسلم اقبال نے وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داریاں لینے سے معذرت کر لی تھی ۔ فیاض الحسن چوہان کے متنازعہ بیان کے باعث وزارت سے فارغ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں ایک مرتبہ پھر سے وزیر بنا دیا گیاہے ۔

فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کے علاوہ اطلاعات کا اضافہ چارج بھی ہو گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آرمی چیف کی توسیع پر قانون سازی کیلئے 3 رکنی حکومتی کمیٹی قائم کردی گئی،تفصیل کے حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکومت کو 6 ماہ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کرنی ہے، کمیٹی سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی پر معاملات کا پر بحث کریں گے۔کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store