رانا ثنا ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے نیب کا بڑا اقدام

 رانا ثنا اللّٰہ فائل فوٹو رانا ثنا اللّٰہ

قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس بھی زیر غور آیا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ن لیگی رہنما کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللّٰہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی منظوری دی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو حتمی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، ہم احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

install suchtv android app on google app store