جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیہ مسترد، پاکستان کے بڑے اقدام نے پوری دنیا کو سوچ میں غرق کر دیا

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

پاکستان نے نئی دہلی سے جاری جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے کو مسترد کر دیا۔

پاکستان نے نئی دہلی سے جاری جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلامیے میں پاکستان کا حوالہ غیرضروری اور بے معنی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے کے حوالے سے پاکستان کی تشویش جاپان تک پہنچادی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بھارت کی بد نیتی دنیا بھر کو معلوم ہے، سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کو سیاسی بنانے کی کوشش بھی دنیا کو معلوم ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جاپان کے وزیر خارجہ توشی میتسُو موتےگی اور وزیر دفاع تارو کونو نے نئی دہلی میں بھارتی ہم منصبوں سُبرامنیم جےشنکر اور راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی، یہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ و دفاع کی ایک ساتھ پہلی ملاقات تھی۔ اس موقع پر نئی دہلی کی جانب سے جاری جاپان، بھارت مشترکہ اعلامیے میں علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان سے عسکریت پسند تنظیموں کے مبینہ ٹھکانے مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر عالمی سطح پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔ کہا جارہا ہے کہ خطے میں اور خصوصاً بحر ہند میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ اپنے درمیان تعلقات میں وسعت پیدا کریں۔

install suchtv android app on google app store