شہباز شریف ہیٹ پہن لیں تو سمجھیں یہ کام ہونے والا ہے شیخ رشید ے بڑا دعویٰ کر دیا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد فائل فوٹو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر قانون سازی کی ضرورت نہیں، سادہ اکثریت سے معاملہ حل ہو جائے گا، شہبازشریف ہیٹ پہن لیں توسمجھ جائیں کچھ ہونے والا ہے، سی پیک پر عالمی سازش ناکام ہو گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے معاملے پر کہا کہ آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں پڑے گی اگر ایسا ہوا تو بہت بڑی اکثریت سے پاس ہوگی،آرمی چیف بھی 3سال رہے گا اور ہم بھی 3سال رہیں گے۔ شیخ رشید احمد اپوزیشن پر تنقید کے نشتر چلانا نہ بھولے کہا کہ پنجاب اور سندھ سے مزید چیخوں کی آوازیں سن رہا ہوں، بیمار نوازشریف ہیں اور چھٹیاں شہبازشریف گزار رہے ہیں، پنجاب میں تبدیلیاں اچھی بات ہے۔شہبازشریف ہیٹ پہن لے تو کچھ ہونے والا ہے، آصف زرداری پلی بارگین کرلیں گے۔

وزیرریلوے کا مزید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو کھلی چھٹی دے دی ہے، اب وہ احتجاج کریں تو سمجھ لیں جمعہ ہے،فضل الرحمان خالی ہاتھ ہی گئے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بھٹو کے بعد عمران خان نے اتنے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کیں، جنوری میں ریلوے میں بھی بڑی تبدیلیاں ہوں گی، 5دسمبر کو وہ ریسٹورنٹ اور واہگہ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے شریف خاندان کی ممکنہ ڈیل کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف معاملے پر درمیانہ راستہ تلاش کر رہے ہیں تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے سے زیادہ ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے شیخ رشید کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو لگتا ہے کہ نواز شریف کو عدالت سے ریلیف ملے گا تو وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ڈیل ہورہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘شہباز شریف ڈیل کے لیے بات چیت کی حمایت کرتے ہیں تاہم نواز شریف ایسا نہیں چاہتے، شہباز شریف میں بڑی لچک ہے وہ اس حوالے سے بہتر کام کر رہے ہیں’۔

install suchtv android app on google app store