چیف جسٹس کے خلاف مہم کانوٹس، کیس ایف آئی اے کے حوالے، بڑے انکشاف نے سب کو چونکا دیا

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ فائل فوٹو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ نےسوشل میڈیاپرسپریم کورٹ بالخصوص چیف جسٹس کیخلاف مہم کانوٹس لیتےہوئےایف آئی اے کوتحقیقات کی سفارش کردی۔

ایف آئی اےسےرپورٹ طلب کی گئی ہےکہ کہاں سے یہ مہم شروع ہوئی؟ کسی کےبھی خلاف اِس قسم کی مہمات بدنامی کیلئے شروع کی جاتی ہیں۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی رحمان ملک نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس مہم کے پیچھے’را‘بھی ملوث ہوسکتی ہے۔

قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کااِجلاس چیئرمین رحمان ملک کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، قائمہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ میں آرمی چیف کی مدت کی توسیع سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ڈالے جانے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ رحمان ملک نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس معاملے پر خود آواز اٹھائی ہے،ہماری آواز بھی اس میں شامل ہے، ارکان پارلیمنٹ کو بھی بدنام کیا گیا اور یہ کیس ایف آئی اے کے سپرد کرچکے ہیں۔قائمہ کمیٹی نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کیخلاف مواد کی ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے ایف آئی اے سے ٹاپ سٹی سے متعلق اعتراضات کے بارے میں بھی رپورٹ مانگ لی ہے ۔ سول ایوی ایشن، آر ڈی اے اور سی ڈی اے کی کلیئرنس کے بارے میں تحریری جواب مانگا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store