بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھالیا

بیرسٹر فروغ نسیم اسکرین گریب بیرسٹر فروغ نسیم

بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

دو روز قبل مستعفیٰ ہونے والے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے دوبارہ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیاہے۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر ٰمیں ہوئیْ جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

بیرسٹرفروغ نسیم نے دو روز قبل وفاقی وزیر برائے قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں آرمی چیف کے وکیل کے طور پر پیش ہونا تھا۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر ان کا استعفیٰ قبول کیاتھا۔ اس دوران ایک دن کیلئے ان کا وکالت کا لائسنس بھی بحال کیاگیا تھا۔ عدالت کی جانب سے توسیع کا فیصلہ آنے کے بعد آج فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر برائے قانون کا حلف اٹھالیا ہے۔

install suchtv android app on google app store