نامور خاتون صحافی کو اس کے شوہر نے دفتر میں ہی قتل کردیا افسوسناک خبر سامنے آگئی

اخبار کے دفترمیں سر میں گولی مارکر 25 سالالڑکی قتل کردی گی گئی۔ فائل فوٹو اخبار کے دفترمیں سر میں گولی مارکر 25 سالالڑکی قتل کردی گی گئی۔

لاہور کے علاقے گلبرگ کے بعد قلعہ گجرسنگھ میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اخبار کے دفترمیں سر میں گولی مارکر 25 سالالڑکی قتل کردی گی گئی۔

لڑکی کی شناخت عروج کے نام سے ہوئی ، لڑکی اخبار کے دفترمیں کام سیکھنے آتی تھی ، پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تو معاملہ کچھ اور ہی رنگ اختیار کر گیا ، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ عروج کی 7 ماہ قبل دلاور نامی شخص سے پسند کی شادی ہوئی تھی ۔ اس حوالے سے ورثا کا کہنا ہے کہ دلاور اور عروج مقامی اخبار میں کام کرتے تھے ،ذاتی رنجش کے باعث کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

علیحدگی کے بعد عروج نکلسن روڈ پر ایک فلیٹ پر منتقل ہوگئی تھی اور وہی پر رہائش پزیر تھی ، ورثا نے الزام لگایا کہ عروج کو سابق شوہر دلاور نے قتل کیا ہے ، جب پولیس نے مختلف پہلوؤں کو نظر انداز رکھتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ مقتولہ عروج کی اپنے سابق شوہر دلاور کے ساتھ گھریلو جھگڑے کی بنا پر رنجش چل رہی تھی، اور شبہ بھی یہی ظاہر کیاجارہا ہے کہ مقتولہ عروج کو اُسی کے سابق شوہر دلاور نے قتل کیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کا کہنا ہے کہ ملزم دلاور کی تلاش کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل، چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزم دلاور کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی حقائق منظر عام پر لائے جا سکیں گے۔ پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے، لڑکی کے بھائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم شوہر کی جانب سے عروج پر نوکری چھوڑنے کا دباﺅ بھی شامل تھا۔ملزم اکثر بہن پر تشدد بھی کیا کرتا تھا جس پر پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی مگر پولیس کی جانب سے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store