رنگ گورا کرنے والی جعلی کریموں کی اب شامت آگئی، عوام بھی ہوجائے ہوشیار

پولیس نے رنگ گورا کرنے والی جعلی کریمیں بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے فائل فوٹو پولیس نے رنگ گورا کرنے والی جعلی کریمیں بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس نے رنگ گورا کرنے والی جعلی کریمیں بنانے والے گروہ کو کیخلاف کاروائیاں شروع کردیں ہیں۔

پولیس نے رنگ گورا کرنے والی جعلی کریمیں بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق رنگ گورا کرنے والی جعلی کریمیں بنانے والے گروہ کے خلاف کارروائی ایک نجی کمپنی کی درخواست پر کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جعلی کریمیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں نجی برانڈ کی سینکڑوں جعلی کریمیں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چار افراد کو گرفتار کر کے فیکٹری مالکان طاہر اور زاہد مشتاق کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں حکومت نے رنگ گورا کرنے والی مضر صحت کریموں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ کاسمیٹکس بنانے اور بیچنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں کیونکہ پاکستان مینا ماٹا مرکزی کنونشن کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ 31 دسمبر تک اس معاملے پر قانون سازی کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store