مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی: مریم نواز کا شرکت سے انکار مگر کیوں، بڑی خبر نے ملکی سیاست کو ہلا دیا

 مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی دعوت قبول کرلی۔

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کا وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو اپوزیشن کی تحریک پر پارٹی پالیسی اے پی سی میں رکھیں گے۔

مریم نواز کی جگہ ن لیگ کا 4 رکنی وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے گا، فضل الرحمان نے 26 نومبر کو اے پی سی بلا رکھی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی دعوت قبول کرلی۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا اور ان کی جگہ ن لیگ کا چار رکنی وفد شریک ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی بھی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔

نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو کہتے ہیں کہ اپوزیشن کو اور زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے، جس قوت کا مولانا نے مظاہرہ کیا دیگر جماعتوں نے اس سطح کا اظہاریکجہتی نہیں کیا،کوشش ہے کوئی بھی تبدیلی آئینی دائرے میں ہو۔

واضح رہےکہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) مولانا فضل الرحمان نے  26 نومبر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store