عمران خان اور انکی پہلی سابقہ اہلیہ کی یادیں دوبارہ تازہ، ٹوئٹر پہ صارف نے ایسا سوال پوچھا کہ جائما حیران

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ فائل فوٹو وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی شادی ٹوٹے مدت گزر چکی ہے لیکن جمائما خان سے پاکستانی عوام کی محبت آج بھی برقرار ہے۔

جمائما بھی ٹویٹر پر پاکستانی سیاست یا عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں جسے پاکستانی میڈیا خوب کووریج بھی دیتا ہے۔

بعض اوقات لوگ ان سے عمران خان سے متعلق انتہائی حساس اور نجی نوعیت کے سوال کرکے انہیں ماضی میں لے جانے کی کوشش کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں لیکن اس بار ایک شخص نے ایک غیر متعلق پوسٹ پر جمائما خان سے ایسا سوال کردیا کہ وہ تقریبا لاجواب ہوگئیں۔

جمائما کی ٹویٹر پر کی گئی ایک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کبھی عمران خان کیلئے بری طرح روئی ہیں؟۔ جہانزیب نامی اس صارف کے سوال پر لوگوں نے تو انہیں خوب لعن طن کی جبکہ جمائمانے جواب ’واؤ‘ کہہ کر سوال کا جواب دیا۔

 

install suchtv android app on google app store