سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو کون سا اہم عہدہ دیا جا رہا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی

 جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ فائل فوٹو جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو اہم عہدہ دیا جا رہا ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں ان کی تعیناتی کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے، اگر انہوں نے منظوری دی تو عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنادیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ حال ہی میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے وقت وہ کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر تعینات تھے، اس سے قبل وہ 4 سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store