سول ایوی ایشن اتھارٹی کو عوام کا خیال اب بھی نہ آیا، غریب آدمی کرایوں میں کمی کا منتظر۔۔۔ بالآخر فیصلہ ہوگیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی فائل فوٹو سول ایوی ایشن اتھارٹی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز ختم کرنے کے باوجود پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے اپنے کرایوں میں کمی نہیں کی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کی سہولت اور مقامی فضائی صنعت کو فروغ دینے کے اقدامات بے نتیجہ رہے، اس کے باوجود ائیر لائن نے اپنے کرایوں میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز ختم ہونے سے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ایروناٹیکل چارجز مقامی فضائی صنعت کو فروغ دینے کیلئے کئے گئے تھے، ایروناٹیکل چارجز ختم کر نے کا مقصد اندرون ملک جانے والے مسافروں کو سستی سفری سہولت میسر کرنا تھا۔

پی آئی اے سمیت دونوں نجی ایئرلائنوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا، نجی ایئرلائنوں نے اپنے کرایوں میں کمی نہیں کی، سول ایوی ایشن کو 7ماہ کے دوران ایک اندازے کے مطابق 3ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک آپریشن پر ایروناٹیکل چارجز ختم کرنے سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے تھے، پی آئی اے لاہور اور اسلام آباد کیلئے یکطرفہ کرایہ 15ہزار روپے سے زائد وصول کر رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے نے مشروط کیا ہوا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگا تو اس کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے، نجی ایئرلاین سرین ایئر لاہور اور اسلام آباد کیلئے ساڑھے پندرہ ہزار سے زائد یکطرفہ کرایہ وصول کررہی ہے۔

نجی ایئرلائن ایئر بلو کے کرائے بھی 15ہزار سے زائد ہیں۔ واضح رہے کہ سی اے اے نے پارکنگ،بورڈنگ چارجز جہازوں کو پاورسپلائی اور ٹرمینل نیوی گیشن چارجز مئی میں ختم کئے تھے۔

install suchtv android app on google app store