پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں کیاسزا ملنے جارہی ہے؟ لطیف کھوسہ نے بڑا دعویٰ کردیا

پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ

پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے سے طالع آزماﺅں کاراستہ بند ہونے جارہاہے، سابق ملٹری ڈکٹیٹر کو عبرتناک سزا ہوگی جس سے طالع آزماﺅں کا راستہ بند ہوجائے گا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے سے طالع آزماﺅں کاراستہ بند ہونے جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق ملٹری ڈکٹیٹر کو عبرتناک سزا ہوگی جس سے طالع آزماﺅں کا راستہ بند ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے مقدمات میں کچھ نہیں ہے، عدالت ان کی ضمانت لے سکتی ہے لیکن آصف زرداری صاحب مجھے ضمانت کی درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہے حالانکہ ہم نے ضمانت کی درخواست تیار کررکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کہتے ہیں کہ جتنا جبر کرنا ہے کرلیں میں اس کا داماد ہوں جس نے ضیاءالحق سے بھی کوئی رعایت نہیں مانگی تھی ۔آصف زرداری باربار کہتے ہیں کہ عمران خان سے کوئی رعایت نہیں مانگو ں گا۔

install suchtv android app on google app store