فارن فنڈ نگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت سے متعلق بیان نے سب کو چونکا دیا، حیران کن خبر آ گئی

 الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

فارن فنڈ نگ کیس کی الیکشن کمیشن میں روزانہ سماعت سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ فارن فنڈ نگ کیس کی الیکشن کمیشن میں روزانہ سماعت نہیں ہورہی بلکہ اس خبر کو ایک نیوز چینل نے درست طریقے سے نہیں چلایابلکہ غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے ۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹننگ کمیٹی فارن فنڈنگ کیس کی سکروٹنی کررہی ہے۔ چیف الیکشن کمیشن نے سکروٹننگ کمیٹی کو ایک ہدایت جاری کی ہے کہ سکروٹننگ کمیٹی اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیوز چینل میں یہ غلط فہمی پھیلائی جارہی ہے کہ الیکشن کمیشن اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کررہاہے، یہ بات نہیں بلکہ چیف الیکشن کمشنر نے سکروٹننگ کمیٹی کو روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کودیکھنے کا کہاہے ۔

 

install suchtv android app on google app store