حمزہ شہباز نے حکومت کو شاباش دینے کی بات کیوں کر دی ؟ جان کر آپ کو بھی شدید حیرت ہوگی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے حمزہ شہباز فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے حمزہ شہباز نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس بار انہوں نے حکومت کی کارکردگی کو خراب اور ناقص قرار دینے کے لیے پنجاب اسمبلی کے بیرونی احاطے کا انتخاب کیا ۔


جہاں میڈیا نمائندوں نے انہیں گھیر کر اُن سے مختلف سوال کرنے شروع کر دیئے۔
جس کے جواب میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں احتجاجاً حلف اُٹھایا تھا۔ حکومتی پالیسیوں نے ہر طبقے کو پریشان کر رکھا ہے، عوام حکومت کی معاشی پالیسی کے باعث رو پڑے ہیں۔ دوائیاں، سبزیاں ، پھل اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں ماضی کی نسبت 6 گُنا بڑھ چکی ہیں۔ موجودہ حکومت نے جھوٹ اور کنٹینر کی سیاست کو اپنا وتیرہ بنا رکھا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کے یہی لچھن رہے تو ملک اقتصادی طور پر برباد ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی نے عوام کو سبز باغ دکھائے تھے،عوام ان کے جھوٹ تلے دفن ہو گئے ہیں، جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے، اس حکومت سے ٹماٹر تک نہیں سنبھالا جاتا، یہاں تک کہ انہیں ٹماٹر کی قیمت تک کا علم نہیں ہے۔ اگر نالائقوں کا سدِباب نہ کیا گیا تو حکومت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنے گا۔
وزیر اعظم نے چند روز قبل موٹر وے منصوبے کا افتتاح کیا۔پی ٹی آئی سی پیک کی مخالفت کرتی تھی۔ ملوں کارخانوں میں ملازمت پیشہ طبقہ اور تاجر سب معیشت کا رونا رو رہے ہیں،اگر یہ حکومت ن لیگ کی پرفارمنس کا 25 فیصد بھی کرلے توانہیں شاباش دوں گا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا حکومت کی عادت بن چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store