تحریک انصاف نے کن اکاونٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں؟ احسن اقبال کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

پاکستان تحریک انصاف بیرونی فنڈنگ میں کرپشن کرتی نظرآرہی ہے, دوسروں پر کرپشن کاالزام لگانے والی جماعت خود کرپٹ نکلی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بیرونی فنڈنگ میں کرپشن کرتی نظرآرہی ہے۔انہوں نے کہاجتنا فرق ٹماٹروں کی اصلی قیمت اور وزیروں کی بتائی قیمت میں ہے اتنا ہی فرق حکومت کے دعووں اور حقیقی ترقی میں ہے۔انہوں نے کہا عمران خان نے بہت بڑا انکشاف کیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے سے غربت بڑھتی ہے اس بیان پرمیں انہیں معیشت کا نوبل پرائز دینے کیلئے نامزد کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لیگی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کل حکومت کی ٹیم نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ حزب اختلاف الیکشن کمیشن پر دباو ڈال رہی ہے،حالانکہ حکومت نے خود ہتھکنڈے استعمال کئے۔انہوں نے کہاپانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے ہم نے بس استدعا کی کہ اس پر روزا نہ سماعت ہو۔

احسن اقبال نے سوال کیا کہ تحریک انصاف نے تئیس اکاونٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں گئیں۔دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے خود کو مسٹرکلین ثابت کرتے ہیں

کرپشن پر اپنا پورا بیانیہ تیارکیا لیکن دوسروں پر کرپشن کاالزام لگانے والی جماعت خود کرپٹ نکلی۔احسن اقبال نے کہامسلم لیگ نون کا کوئی اکاونٹ ایسا نہیں ہے جو رجسٹرڈ میں نہ ہو جبکہ تحریک انصاف کے ایسے تئیس اکاونٹ ہیں۔انہوں نے کہا رولز اور آئین کہتے ہیں کہ تمام جماعتیں ملکی مفادات کیلئے کام کریں۔احسن اقبال نے کہاعوام کو بے فکر رہنے کا مشورہ دینے والے عدالت میں کارروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کیوں دیتے ہیں۔احسن اقبال نے واضح کیا کہ کیس پر عملدرآمدکرکے یقینی بناناچاہتے ہیں کہ کوئی فنڈنگ کے ذریعے اثرانداز نہ ہوسکے۔کس کس سے پیسہ لیا رسیدیں دینا ہوں گی۔

لوگوں کو بیروزگار کیاگیا،تعلیمی وظائف میں کمی کی گئی۔جنوبی پنجاب اور سندھ کے عوام کے چولہے ٹھنڈے کردیئے گئے۔سوشل میڈیا پر خوبصورت سلائیڈز تو آپ بناسکتے ہیں لیکن معاشی بدحالی کی تلخیوں کو بدل نہیں سکتے۔

install suchtv android app on google app store